Al-Ma'idah|Ayah#(106-108)|Dr.Humaira Tariq by Jamaat Women published on 2022-03-15T08:10:52Z Surah Al-Ma'idah Ayah#106-108 Class#247 By: Dr.Humaira Tariq www.jamaatwomen.org 🔹اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَیطٰنِ الرَّجِیمِ🔹 🔸بِسمِ اللهِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ🔸 🌼آیت نمبر 106 _____________ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے اور وہ وصیّت کر رہا ہو تو اس کے لیے شہادت کا نصاب یہ ہے کہ تمہاری جماعت میں سے دو صاحب عدل آدمی گواہ بنائے جائیں ، یا اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور وہاں موت کی مصیبت پیش آجائے تو غیر مسلموں ہی میں سے دو گواہ لے لیے جائیں ۔ پھر اگر کوئی شک پڑ جائے تو نماز کے بعد دونوں گواہوں کو مسجد میں روک لیا جائے اور وہ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ “ ہم کسی ذاتی فائدے کے عوض شہادت بیچنے والے نہیں ہیں ، اور خواہ کوئی ہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو ﴿ہم اس کی رعایت کرنے والے نہیں﴾ ، اور نہ خدا واسطے کی گواہی کو ہم چھپانے والے ہیں ، اگر ہم نے ایسا کیا تو گناہگاروں میں شمار ہوں گے ”۔ 🌼آیت نمبر 107 ______________ لیکن اگر پتہ چل جائے کہ ان دونوں نے اپنے آپ کو گناہ میں مبتلا کیا ہے تو پھر ان کی جگہ دو اور شخص جو ان کی بانسبت شہادت دینے کے لیے اہل تر ہوں ان لوگوں میں سے کھڑے ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہو ، اور وہ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ “ ہماری شہادت ان کی شہادت سے زیادہ برحق ہے اور ہم نے اپنی گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی ہے ، اگر ہم ایسا کریں تو ظالموں میں سے ہوں گے ”۔ 🌼آیت نمبر 108 _____________ اس طریقہ سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں گے ، یا کم از کم اس بات ہی کا خوف کریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد دوسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ ہو جائے ۔ اللہ سے ڈرو اور سنو ، اللہ نافرمانی کرنے والوں کو اپنی راہنمائی سے محروم کر دیتا ہے۔ ؏١٤ Genre Learning